ہفتہ 11 اکتوبر 2025 - 09:00
غزہ جنگ میں امریکہ و اسرائیل کی شکست ہوئی/فلسطینیوں کے ہر فیصلے کی حمایت کریں گے، مقررین

حوزہ/ایم ڈبلیو ایم کے تحت گزشتہ روز نمازِ جمعہ کے بعد جامع مسجد کھارا دار کراچی کے سامنے غزہ کی حمایت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا؛ اس موقع پر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ جنگ میں امریکہ و اسرائیل کی شکست ہوئی۔ ہم امن معاہدے پر فلسطینیوں کے ہر فیصلے کی حمایت کرتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایم ڈبلیو ایم کے تحت گزشتہ روز نمازِ جمعہ کے بعد جامع مسجد کھارا دار کراچی کے سامنے غزہ کی حمایت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا؛ اس موقع پر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ جنگ میں امریکہ و اسرائیل کی شکست ہوئی۔ ہم امن معاہدے پر فلسطینیوں کے ہر فیصلے کی حمایت کرتے ہیں۔

رہنماؤں نے کہا کہ ایشیائی ممالک اب امریکہ و اسرائیلی عزائم کو پورا نہیں ہونے دیں گے۔ اسرائیل کے مظلوم فلسطینیوں پر مظالم کئی سالوں سے جاری ہیں؛ صہیونی جنگی جارحیت سے آج تک اہل غزہ و فلسطینی مسلمانوں کی نسل کشی ہورہی ہے۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علامہ حسن ظفر نقوی، مولانا مبشر حسن، مولانا شیخ محمد صادق جعفری کا کہنا تھا کہ غزہ امن معاہدے پر حماس کے ساتھ ہیں؛ فلسطینیوں کے ہر فیصلے کی حمایت کرتے ہیں، امریکہ و اسرائیل کو غزہ جنگ کے میدان میں شکست ہوئی اب مذاکرات کے میدان میں بھی ان کو شکست ہوگی، ٹرمپ منصوبہ نہ صرف فلسطینی قوم کے بنیادی حقوق کے خلاف ایک گھری سازش ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا سے امریکی بالادستی کے دور کا خاتمہ ہو رہا ہے، امریکہ و اسرائیل مشرق وسطیٰ میں کبھی اپنے مفادات پورے نہیں کر سکتے، فلسطین کی قسمت کا فیصلہ فلسطینیوں کے ہاتھ میں ہونا چاہیے۔

مقررین نے کہا کہ حکومت امریکی نہیں فلسطینی ایجنڈے کی حمایت کرے، صدر ٹرمپ کے ایجنڈے کی حمایت فلسطین کاز سے غداری ہے، حکومت حماس کے مؤقف پر مکمل ساتھ دے، مشرق وسطیٰ کا ہر ملک امریکہ و اسرائیلی جرائم کا نشانہ بنا۔

انہوں نے کہا کہ ایشیائی ممالک اب امریکہ و اسرائیلی عزائم کو پورا نہیں ہونے دیں گے، اسرائیل کے مظلوم فلسطینیوں پر مظالم کئی سالوں سے جاری ہیں، صہیونی جنگی جارحیت سے آج تک اہل غزہ و فلسطینی مسلمانوں کی نسل کشی ہورہی ہے، عالمی عدالت انصاف میں اسرائیلی صدر و ناجائز صہیونی ریاست کے خلاف جنگی جرائم کے مقدمات قائم ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام اپنے فلسطینی بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے، بانی پاکستان کا جعلی اسرائیلی ریاست کے خلاف موقف واضح ہے، ملکی عوام مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے دو ریاستی فارمولے کو مسترد کرتے ہیں، ملکی عوام اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کرے گی، اہلیان فلسطین عوام کو ان کی شناخت، خودمختاری اور جغرافیائی وحدت سے محروم کرنے کی اس مذموم کوشش کے خلاف امت مسلمہ کو آواز بلند کرنا ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت امریکی خوشنودی حاصل کرنے کیلیے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے خواب نہ دیکھے، حکومت فلسطینی بھائیوں کے حق میں ٹرمپ بیانیہ کو فوری مسترد کرنے کا اعلان کرے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha